فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کا سیکوئل بنانے کاپہلے ہی سوچ لیا تھا،رنبیر کپور

فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کا سیکوئل بنانے کاپہلے ہی سوچ لیا تھا،رنبیر کپور
 فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کا سیکوئل بنانے کاپہلے ہی سوچ لیا تھا،رنبیر کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ جب فلم ’’جگا جاسوس‘‘ بنانے کی ابتدائی منصوبہ بندی کی توہم نے اس کا سیکوئل بنانے کا اسی وقت ہی سوچ لیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اس وقت ہی سوچ لیا تھا جب ہم نے فلم بنانے کی ابتدائی منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم میں اپنے باپ کو تلاش کرتا ہوں اور اسی پر فلم بنائی گئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل میں میرے پوتے پوتیاں مجھے تلاش کریں گے۔فلم 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -