اب ہر نئی آنے والی اداکارہ خو دکو سپرسٹار تصور کرتی ہے‘صائمہ خان

اب ہر نئی آنے والی اداکارہ خو دکو سپرسٹار تصور کرتی ہے‘صائمہ خان

  

لاہور(آئی این پی)اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ سفارشی ادکاراں نے تھیٹر کے ماحول کا خراب کر دیا ہے‘ ا ب ہر نئی آنے والی اداکارہ خو دکو سپرسٹار تصور کرتی ہے اور جونےئر اداکاراں نے سینئر ز کا احترام کرنا بھی چھوڑدیا ہے تو پھر تھیٹر کا یہ حال ہی ہونا ہے جو آج کل ہورہا ہے ۔ ایک انٹرویو میں صائمہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور میرے نزدیک نئے لوگوں کی آمد سے شوبز انڈسٹری کو نئی جدت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا نئے فنکاروں کومشورہ ہے کہ وہ اپنی سینئر اداکاراں کا احترا م کریں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ اچھار معیاری رقص پیش کرنے کے باعث پرستاروں اورتھیٹر پروڈیوسروں کی فہرست میں میرا نام پہلے درجوں میں شامل ہے جو میرے لئے باعث فخر بات ہے ۔

مزید :

کلچر -