گورنر ہاؤس لاہور میں عید کے لئے پی ٹی وی ہوم کا سپیشل شو ریکارڈ کر لیا گیا

گورنر ہاؤس لاہور میں عید کے لئے پی ٹی وی ہوم کا سپیشل شو ریکارڈ کر لیا گیا

لاہور ( این این آئی) گورنر ہاؤس لاہور میں عید کے لئے پی ٹی وی ہوم کا سپیشل شو ریکارڈ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے پہلے روز سپیشل بچوں کا ایک شو ’’ ہم سب ساتھ ہیں ‘‘ پیش کیا جائے گا جس کی ریکارڈنگ گورنر ہاؤس لاہور میں کی گئی ۔ شو میں میزبانی کے فرائض ڈاکٹر خالد جمیل نے انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ تھے ۔ اس موقع پر سلمان پیر زادہ ، امان اللہ ، جواد احمد نے بھی شرکت کی ۔ مذکورہ شو میں سپیشل بچوں نے خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور نابینا بچوں نے گانے سنا کر بھرپور داد حاصل کی ۔

شو کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں اور یہ شو پی ٹی وی ہوم سے عید الفطر کے پہلے روز آن ائیر کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر


loading...