فلم’’ 1921 ‘‘ بالی وڈ میں ہارر فلموں کے لئے ایک مثال قائم کرے گی، وکرم بھٹ

فلم’’ 1921 ‘‘ بالی وڈ میں ہارر فلموں کے لئے ایک مثال قائم کرے گی، وکرم بھٹ

  

ممبئی (یو این پی) بالی وڈ ہدایتکار وکرم بھٹ نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم’’ 1921 ‘‘ بالی وڈ میں ہارر فلموں کے لئے ایک مثال قائم کرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکرم بھٹ نے اپنی نئی فلم’’ 1921 ‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم بنانے کا مقصد سامعین کوصرف ڈرانا نہیں ہے بلکہ انہیں کرداروں کو محسوس کرنے اور ان کو بچانے کے لئے ان میں احساس پیدا کرنا ہے۔ فلم میں زرین خان اور کرن کندرا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی مرکزی کرداروں کے سیاہ ماضی کے گرد گھومتی ہے،فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں مکمل کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -