رمضان آرام، نیند اور غفلت کانہیں بلکہ عمل اور جہد مسلسل کا مہینہ ہے:ڈاکٹر اسامہ رضی

رمضان آرام، نیند اور غفلت کانہیں بلکہ عمل اور جہد مسلسل کا مہینہ ہے:ڈاکٹر ...
رمضان آرام، نیند اور غفلت کانہیں بلکہ عمل اور جہد مسلسل کا مہینہ ہے:ڈاکٹر اسامہ رضی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ رمضان آرام، نیند اور غفلت کانہیں بلکہ عمل اور جہد مسلسل کا مہینہ ہے ، رمضان خوداپنے اندر اور معاشرے کے اندر انقلاب لانے کے لیے جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے ، نیک وصالح اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے ،انسان کے نیک اعمال ہی روزقیامت نجات کا ذریعہ ہیں۔

 نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں درس قرآ ن دیتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے  کہا کہ رمضان ظاہری و باطنی، انفراد ی اور اجتماعی طور پر معاشرے کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کا مہینہ ہے، روزہ انسا ن میں ایثار اور صبر کا مادہ پیدا کرتا ہے اور نیکی کی طرف ابھارتا ہے ،اس مہینے کی وجہ سے انسان فیصلہ کرتا ہے کہ میں ایک خالق ، مالک کا تابعدار ہوں ، ایک رب کا غلام ہوں، اس لیے ہمیں اطاعت و بندگی اور تابعداری کا ثبوت دینا  اور اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو درست کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام و کفر کا پہلا معرکہ غزوہ بدر رمضان کے با برکت مہینہ میں وقوع پذیر ہوا ، غزوہ بدر ہمیں مشکل اور کٹھن حالات میں بھی جدوجہد پر ابھارتا ہے ،جہاں مٹھی بھر مسلمانوں نے کفار کو اذیت ناک شکست سے دوچار کیاْ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے اجر کو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لیا ہے کہ میں جتنا چاہوں اس کا اجر دوں ،ہمیں اس رمضان میں اپنی شفاعت کے لیے دروازے کھلوانے اور جہنم کی آگ سے نجات کی کوشش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان انفرادی اور اجتماعی طور پر توبہ استغفار کا مہینہ ہے ، ہمیں اپنے اعمال کو بہتر کرنے اور اجتماعی فیصلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے ، ہم اللہ کے حکم کے مطابق حق و سچ کا ساتھ دیں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور ہماری حالت بدلے گا اور جب ہم خود بدلیں گے تو ہمارا سماج اورنظام بھی بدلے گا، سماج اور نظام کو بدلنے کے لئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

مزید : Ramadan News


loading...