رکن قومی اسمبلی نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرلیا،معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

رکن قومی اسمبلی نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرلیا،معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
رکن قومی اسمبلی نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرلیا،معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گجرات کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر خان سے مبینہ طور پر قبرستان کی اراضی کا قبضہ واگزار کرانے کی درخواست پر وکلاءکو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی.

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر لانے کی درخواستیں 3برسوں سے فیصلے کی منتظر

جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد ارشد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ گجرات کے ایم این اے نواب زادہ مظہر علی خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قبر ستان کی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے، بااثر ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر گجرات بھی قبضہ گروپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ،عدالت قبرستان کی اراضی سے قبضہ چھڑوانے کے حکم دے۔

مزید : لاہور


loading...