ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول کا طریقہ کار آسان کردیا گیا ،چیف جسٹس نے نئی کاپی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول کا طریقہ کار آسان کردیا گیا ،چیف جسٹس نے نئی کاپی ...
ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول کا طریقہ کار آسان کردیا گیا ،چیف جسٹس نے نئی کاپی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں نئی کاپی برانچ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر سینئر جج مسٹر جسٹس محمد یاور علی، مسٹرجسٹس محمد انوارالحق، رجسٹرار سید خورشید انور رضوی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد اکمل خان بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

رکن قومی اسمبلی نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرلیا،معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عام سائل کےلئے اپنے مقدمہ کے فیصلے کی نقل لینا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، سائل نے وہ کاپی اپنے پاس رکھنی ہوتی ہے یا اگلی عدالت میں اپیل کےلئے پیش کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کاپی برانچ عدالتوں میں اندر جا کر ہے جہاں سائلین اور وکلاءکےلئے سہولیات ناکافی ہیں، اسی بات کوپیش نظر رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج صاحبان کی مشاورت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ کاپی برانچ کا جدید نقشہ تیار کیا گیا ہے جہاں کافی نئے سسٹمز ہوں گے، کمپیوٹرائزڈ نظام ہوگا، سائلین کو ان کی کاپی کے حوالے سے میسج بھیجے جائیں گے اور سائلین کے بیٹھنے اورانتظار کےلئے مناسب جگہ دستیاب ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سائلین کی آسانی کےلئے کاپی برانچ کی عمارت عدالت عالیہ کے داخلی دروازے کے قریب بنائی جارہی ہے اور یہ عمارت بہت جلد مکمل کرلی جائے گی۔

مزید : لاہور


loading...