مالی سال 2017.18میں صنعتی شعبہ کو 7.3فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر

مالی سال 2017.18میں صنعتی شعبہ کو 7.3فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے مالی سال 2017-18ء میں صنعتی شعبہ کو 7.3 فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 6.4 فیصد، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے لئے 6.3 فیصد، سمال سکیل ہاؤس ہولڈ مینوفیکچرنگ کے لئے 8.2 فیصد، کنسٹرکشن 22.1 فیصد اور بجلی کی پیداوار، گیس ڈسٹری بیوشن کے لئے 12.5 فیصد ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ صنعتی شعبہ کو مالی سال 2017-18ء میں خاص اہمیت دی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...