(ن) لیگ کی طرف سے طاقت کے اظہار کا مقصد عدالت پر دباؤ ڈالنا ہے:قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی طرف سے طاقت کے اظہار کا مقصد عدالت پر دباؤ ڈالنا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے عوامی طاقت کے اظہار کا مقصد ہی عدالت پر دباؤ ڈالنا ہے، وزیراعظم نے بیان دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے، ن لیگ کے رہنماؤں نے بھی بیانات دے کر عدالت پر دباؤ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں شریف خاندان کی فائلیں اکٹھی ہونے کی اطلاعات ہیں۔