سیشن کورٹ کے ملازمین کی غیر حاضریاں پکڑنے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

سیشن کورٹ کے ملازمین کی غیر حاضریاں پکڑنے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح ...
سیشن کورٹ کے ملازمین کی غیر حاضریاں پکڑنے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد قریشی نے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیاہے.

ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول کا طریقہ کار آسان کردیا گیا ،چیف جسٹس نے نئی کاپی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس موقع پر سینئر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد، ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد اورغلام مرتضی اپل،سینئر سول جج شکیب عمران ،گارڈین جج شفقت عباس اورصدرلاہو بار چودھری تنویر اختر کے علاوہ سیشن کورٹ کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کا کہنا ہے کہ جدید دور میں بائیو میٹرک سسٹم بہت ضروری ہے، اس سے ملازمین کی حاضری اور غیر حاضری کا پتہ چلے گا۔ اس سسٹم کو بہت جلد دوسری عدالتوں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے وکلاءنے اس جدید سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملازمین بروقت عدالتوں میں پہنچیں گے اور غیر حاضر رہنے والے بھی گرفت میں آئیں گے ۔

مزید :

لاہور -