کالاباغ ڈیم کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھانا چاہیے: خواجہ خاوررشید

کالاباغ ڈیم کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھانا چاہیے: خواجہ خاوررشید

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھانا اور معاشرے کے ہر رْکن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان پانی کی قلت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو پاکستان دشمنوں کے اشاروں پر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کا دارومدار راعت پر ہے جسے پانی کی سنگین قلت کا سامنا ہے، کالاباغ ڈیم بنانے میں مزید تاخیر کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کالاباغ ڈیم کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اْجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریفنڈز اور ایڈجسٹمنٹ بہت بڑے مسائل بن چکے ہیں ، اس سلسلے میں کوئی سسٹم وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں کو پریشانی نہ ہو۔ خاوررشید نے مزید کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کو آسان اور عام فہم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں کے مسائل میں کمی آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی بھی اہم مسئلہ ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -