انسداد دہشت گردی کی عدالت ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت21جون تک ملتوی کردی ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول کا طریقہ کار آسان کردیا گیا ،چیف جسٹس نے نئی کاپی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ادارہ منہاج القران کی طرف سے 124پولیس اہلکاروں کے خلاف دائر استغاثے میں پولیس اہلکاروں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر کارروائی ملتوی کردی۔ عدالت میں گزشتہ روز8پولیس اہلکار پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت نے پراسکیوشن کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر تمام پولیس اہلکاروں کو پیش کیا جائے تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔آئندہ تاریخ پر پولیس اہلکار پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناءعدالت میں پولیس کی طرف سے عمر سلیم سمیت 42ملزمان کے کیس کی سماعت بھی 21جون تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ پولیس کیس اور پرائیویٹ استغاثے دونوں عدالت میں اکٹھے چل رہے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...