اسٹیٹ بینک نے مسابقتی کمیشن کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے

اسٹیٹ بینک نے مسابقتی کمیشن کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمت کی ...

  

کراچی (اے پی پی)بینک دولت پاکستان اور مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے دونوں اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد دونوں اداروں کے قانونی مینڈیٹ کے دائرے میں شامل مسائل پر ایک دوسرے کی معاونت اور ان کلاسیفائیڈمعلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے پاکستان کی مختلف صنعتوں پر ہونے والی تحقیق پر مبنی معلومات کا تبادلہ کرنے اور مسابقتی ایکٹ اور بینکاری قوانین کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات میں ایک دوسرے کی معاونت پر اتفاق کیا ہے۔مفاہمت کی یادداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور سی سی پی متعلقہ قانونی اختیارات پر بہتر عملدرآمد کے لیے باہمی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کی اعانت کریں گے۔

مزید :

کامرس -