انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں 7ویں پوزیشن پر آ گئی

انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں 7ویں پوزیشن پر آ ...
انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں 7ویں پوزیشن پر آ گئی

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قومی ٹیم کو انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی ہے ،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد 7ویں پوزیشن پر آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ایک روزہ میچ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی سے 7ویں پوزیشن پر آ گیاہے ۔جنوبی افریقہ پہلی ،آسٹریلیا دوسری ،بھارت تیسری ،انگلینڈ چوتھی ،نیوزی لینڈ پانچویں ،بنگلہ دیش چھٹی ، سری لنکا آٹھویں ،ویسٹ انڈیز نویں ،افغانستان دسویں ،زمبابوے گیارویں اور آئر لینڈ 12ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی رینکنگ بہتر ہونے سے ورلڈ کپ میں براہ راست شمولیت پکی ہو گئی ہے ۔

مزید : کھیل


loading...