آبی ذخائر

آبی ذخائر

  

اسلام آباد (اے پی پی) آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 99 ہزار 700 کیوسک ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ روز پانی کی آمد 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک رہی۔ بدھ کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1453.05 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1182.05 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 800 کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 48 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک رہا۔

مزید :

کامرس -