تیل وگیس تلاش نہ کرنے والی لائسنس یافتہ 12کمپنیوں کو نوٹس جاری

تیل وگیس تلاش نہ کرنے والی لائسنس یافتہ 12کمپنیوں کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے تیل و گیس کے شعبہ میں سرگرمیاں شروع نہ کرنے والی لائسنس یافتہ 12کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے ۔ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جن کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں انہیں پابند بنایا گیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تیل اور گیس کی سرگرمیاں بھی شروع کریں ۔اپنا کام شروع نہ کرنے والی کمپنیوں کے 17لائسنس منسوخ بھی کئے جا سکے ہیں۔

وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ جو بھی کمپنی لائسنس حاصل کرنے کے بعد عملی کام کا آغاز نہیں کرے گی اس کے ساتھ کوئی رعائت نہیں ہو گی۔

مزید :

کامرس -