بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کاگھر میں گھس کرماں سمیت دیگر اہل خانہ پر تشدد

بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کاگھر میں گھس کرماں سمیت دیگر اہل خانہ ...
بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کاگھر میں گھس کرماں سمیت دیگر اہل خانہ پر تشدد

  

لاہور(نامہ نگار)بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کاگھر میں گھس کرماں سمیت دیگر اہل خانہ پر تشدد،مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزموں کو نہیں پکڑ رہی ،باغبانپورہ کی رہائشی مجبور ماں ملزمان کی ضمانتیں خارج کرانے سیشن کورٹ پہنچ گئی.

ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول کا طریقہ کار آسان کردیا گیا ،چیف جسٹس نے نئی کاپی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو 24جون کو طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد کی عدالت میں باغبانپورہ کی گلشن بی بی نے علاقے کے 3افراد حیدر، رفیق اور گوہرکی درخواست ضمانتیں خارج کرنے کی درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ اس کی ایک جوان بیٹی ہے ، جب بھی وہ گھر سے نکلتی ہے اسے 3مذکورہ افراد چھڑخانی کرتے ہیں،اس نے انہیں منع کیا جس پر تینوں اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اس کی بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی اورمزاحمت پر انہوں نے اس سمیت فیملی کے دیگرافرادکو تشدد کا نشانہ بنایا ،درخواست گزارنے عدالت کومزیدبتایا کہ وہ دربدر کی ٹھوکریں کھاتی پھر رہی ہے ،اسے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے، اب ملزمان نے عدالت سے ضمانت کے لئے رجوع کیا ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی ضمانتیں خارج کی جائیں،ملزمان باہر رہ کر اسے کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر عدالت نے باغبانپورہ پولیس سے 24جون کو طلب کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -