زائدالمعیاد ادویات کیس ،نجی ہسپتال کے مالکان پرایک لاکھ5ہزار روپے جرمانہ عائد

زائدالمعیاد ادویات کیس ،نجی ہسپتال کے مالکان پرایک لاکھ5ہزار روپے جرمانہ ...
زائدالمعیاد ادویات کیس ،نجی ہسپتال کے مالکان پرایک لاکھ5ہزار روپے جرمانہ عائد

  

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے فارمیسی پر زائدالمعیاد ادویات فروخت کرنے ریکارڈ مکمل نہ رکھنے اور وارنٹی کے بغیر ادویات رکھنے پر نجی ہسپتال جیل روڈ کے مالک ڈاکٹر عندالعزیز ڈاکٹر شیخ ممتاز اور فارما اسٹنٹ کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 5ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کاگھر میں گھس کرماں سمیت دیگر اہل خانہ پر تشدد

ڈرگ کورٹ کی عدالت میں داتا گنج بخش ٹاﺅن کے ڈرگ انسپکٹر محمد جمیل نے نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عبدالعزیز،شیخ ممتاز اور فارما اسٹنٹ ثنا اعجاز کے خلاف چالان پیش کیا ،عدالت میں چالان آنے پر عدالت نے نجی ہسپتال جیل روڈ کے مالک ایم ایس اور فارما اسٹنٹ کو طلب کرلیا ،عدالت میں سماعت کے دوران تینوں پر الزام ثابت ہوا جس پر عدالت نے ایک لاکھ 5ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔عبدالعزیز پر 40،شیخ ممتاز کو35اور ثنا اعجاز کو30ہزارروپے جرمانے عائد کیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -