ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر:علی زنجانی


برج حمل
15جون جمعرات۔ کسی پرانے مسئلے کو حل کر سکیں گے۔ آپ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ سماجی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں۔
برج ثور
15جون جمعرات۔ قانونی معاملات میں کامیابی کی امید ہے۔ تفریحی نوعیت کے سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ قانونی معاملات میں توجہ دیں۔ تعلیمی سرگرمیوں میں نئی منصوبہ بند کر سکیں گے۔
برج جوزا
15جون جمعرات۔ ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ 4 کو سماجی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
برج سرطان
15جون جمعرات۔ جسمانی صحت بہتر ہو گی۔ گھریلو امور میں توجہ سے بہتری کی صورت پیدا ہو گی۔ مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔
برج اسد
15جون جمعرات۔ اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ فون کالز و خط و کتابت میں مصروف رہیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ کاروباری امور میں عدم توجہی نہ برتیں۔
برج سنبلہ
15جون جمعرات۔ قانونی امور درپیش ہوں گے۔ بعض افراد کی شادی کی بات چیت چلے گی۔ گھریلو ضروریات کی خریداری کر سکیں گے۔ معلومات میں اضافہ ہو گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔
برج میزان
15جون جمعرات۔ روپے پیسے کے معاملات درپیش ہوں گے۔ رومانوی و سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔
برج عقرب
15جون جمعرات۔ ترقی کا عنصر اور شہرت بڑھے گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ جس سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ رویہ نرم رکھنے کی ضرورت ہے۔
برج قوس
15جون جمعرات۔ کوئی پرانا گھریلو مسئلہ حل کر سکیں گے۔ خفیہ امور میں کامیابی ہو گی۔ حالات میں تبدیلی کے بجائے انتظار بہتر رہے گا۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات کشیدہ اور ذہن پریشان ہو سکتا ہے۔
برج جدی
15جون جمعرات۔ کام کی زیادتی آپ کو مصروف رکھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اچانک کوئی واقعہ رونما ہو گا۔ آپ کاروباری امور کو کامیابی سے ادا کر سکیں گے۔ حکام کام سے خوش ہو سکیں گے۔
برج دلو
15جون جمعرات۔ منصبی ترقی اور مالی کامیابی کیلئے کی گئی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونے کی امید ہے۔ دوسروں سے زیادہ امیدیں وابستہ نہ کریں۔ آپ کے موڈ میں سنجیدگی رہے گی۔
برج حوت
15جون جمعرات۔ ذہنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی و رجحان رہے گا۔ جنس مخالف کی طرف رغبت بڑھے گی۔ ملازمتی امور میں احساس ذمہ داری سے کام انجام دیں۔

مزید :

ہاروسکوپ -