جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
 جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

  

جوہانسبرگ(اے پی پی) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کی قیادت کریں گے، ویلیئرز کو فاف ڈوپلیسی کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بجے کی پیدائش متوقع ہے اسلئے وہ واپس وطن جائیں گے، ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی، کوئنٹن ڈی کوک اور کاگیسوربادا کو آرام کا موقع دیا گیا ہے، ڈیوائن پرویٹورس پہلی بار سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ڈی ویلیئرز، فرحان بہاردین، ریزا ہنڈرکس، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، منگالیزو، ویان پارنیل، ڈین پیٹرسن، اینڈائل پہلک وایو، ڈیوائن پریٹورس، تبریز شمسی اور جے جے سمٹس پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -