پاکستان انگلینڈ سیمی فائنل،8 بکیز گرفتار گرفتار بکیز کی تعداد 19 ہوگئی

پاکستان انگلینڈ سیمی فائنل،8 بکیز گرفتار گرفتار بکیز کی تعداد 19 ہوگئی

کراچی (آن لائن)سیمی فائنل سے قبل ہی اندرون سندھ بکیز کیخلاف کریک ڈان شروع کردیا گیا، پولیس نے مزید 8 سٹے باز دھرلئے۔بکیز کیخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، اندرون سندھ سے مزید 8 بکیز گرفتار کرلیا، دو روز میں گرفتار ملزمان کیخلاف ضلع دادو میں دوسرا مقدمہ درج ہوا، جس کے بعد گرفتار بکیز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔گرفتار ملزمان چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ پر سٹہ بازی کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے ایل سی ڈیز، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...