ایشین کپ کوالیفائر،بھارتی فٹبال ٹیم کی کرغزستان کوشکست

ایشین کپ کوالیفائر،بھارتی فٹبال ٹیم کی کرغزستان کوشکست

  

بنگلورو (صباح نیوز) بھارتی فٹبال ٹیم نے ایشین کپ کوالیفائر میچ کرغزستان کو ہرایادیا۔بنگلور میں کھیلے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے پھر ایک بار اپنے معیاری کھیل کا مظاہرہ پیش کیا جیسا کہ انھوں نے میچ ونر اسکور کرکے بھارت کو کرغزستان کے مقابل تیزرفتار والے ایشین کپ کوالیفائر میچ میں 1-0کی جیت دلائی۔ اس میچ کو جیتنے کے بعد بھارت گروپ میں دو میچوں میں جیت کے ساتھ 6پوائنٹس لے کر سرفہرست ہوگیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -