ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی ٹیم اپنے وارم اپ میچز 20اور 22جون کو کھیلے گی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی ٹیم اپنے وارم اپ میچز 20اور 22جون کو کھیلے گی

لندن (آئی این پی)ویمن ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم وارم اپ میچ 20اور 22جون کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف لیسیسٹر میں کھیلے گی۔ویمن ورلڈ کپ 24جون سے 24جولائی تک انگلینڈ میں ہوگا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز اکا دفاع کرے گی اور اگر وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ اس کی ساتویں فتح ہوگی ۔ ویمن ورلڈ کپ کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں کافی حد تک مکمل ہوچکی ہیں۔ٹیم انگلینڈ میں لگائے گئے کیمپ میں بھرپور تیاری کررہی ہے ۔ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر ،ناہیدہ بی بی ،میرینہ اقبال ،بسمعہ معروف ،جویریہ خان ،سعدیہ نین ،فاطمہ عابدی ،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثنا میر ( کپتان )،کائنات امتیاز ،عثماویہ اقبال کھوکھر ،ناصرہ سندھو،غلام فاطمہ ،سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)،صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )،ابرار احمد(ٹرینر)محمد زبیر احمد( ویڈیو اینالسٹ)،شاہد انور(بیٹنگ کوچ)شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...