ویرات کوہلی کو تیز ترین 8 ہزار ون ڈے رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 88 رنز درکار

ویرات کوہلی کو تیز ترین 8 ہزار ون ڈے رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 88 رنز ...
 ویرات کوہلی کو تیز ترین 8 ہزار ون ڈے رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 88 رنز درکار

  


برمنگھم(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 88 رنز درکار ہیں، اگر کوہلی (آج) جمعرات کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول سیمی فائنل میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیں گے ۔

جنہوں نے 182 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ کوہلی نے اب تک 182 میچز کی 174 اننگز کھیل رکھی ہیں۔ کوہلی نے اب تک 7912 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 27 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...