محمد عامر کمر کی تکلیف کے باعث انگلینڈ کیخلاف میچ نہ کھیل سکے

محمد عامر کمر کی تکلیف کے باعث انگلینڈ کیخلاف میچ نہ کھیل سکے
 محمد عامر کمر کی تکلیف کے باعث انگلینڈ کیخلاف میچ نہ کھیل سکے

  

کارڈف(آئی این پی)آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں قومی فاسٹ بالر محمد عامر ٹیم سے باہر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں محمد عامر کو کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ، ڈاکٹر نے قومی فاسٹ بالر کو انجکیشن لگایا لیکن وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے اور وہاہم میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے ، ان کی جگہ فاسٹ بالر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ، دوسری جانب فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے محمد عامر نے سری لنکا کے اہم میچ میں سرفراز احمد کیساتھ ملکر اہم پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان ٹیم کے لئے قیمتی 28 رنز بنا کر سری لنکا کے خلاف اہم کامیابی میں کردار ادا کیا ، قومی فاسٹ بالر نے 2 لنکن بیٹسمین کو بھی پویلین بھیجا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -