کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج

کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(اے این این)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف 2011 سے 2014 تک آف شور کمپنیوں کے ذریعے مبینہ طور پر 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ اس الزام کے تحت سپین کے پراسیکیوٹرز نے کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف یہ مقدمہ درج کروایا ہے۔ پراسیکیوٹرز آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے مبینہ طور 2010 میں اپنا بزنس شروع کیا تاہم اس کی آمدنی کو خفیہ رکھا اور حکام سے چھپایا۔