ایگون اوپن،جوہانہ کونٹا، ایلیسن ریسکی کی اگلے راؤنڈ میں رسائی

ایگون اوپن،جوہانہ کونٹا، ایلیسن ریسکی کی اگلے راؤنڈ میں رسائی

  

نوٹنگھم(اے پی پی) انگلینڈ کی جوہانہ کونٹا، امریکا کی ایلیسن ریسکی اور جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایگون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کی جوہانہ کونٹا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن تارہ موری کو پہلے سیٹ میں 6-2 سے شکست دی دوسرا سیٹ 3-0 تک پہنچا تھا کہ تارہ موری فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ سے دستبردار ہوگئیں اور جوہانہ کونٹا نے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی ایلیسن ریسکی نے انگلینڈ کی ہیتھر واٹسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کی گریس من کو 6-3، 6-7(5-7) اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -