الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی جانب سے جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کو درست قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی جانب سے جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کو درست ...

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی جانب سے جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کو درست قرار دے دیا ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولیٹیکل فنانس ونگ نے وزیر اعظم کی جائیداد ، بینک اکاؤنٹس ، کاروبار کی جانچ پڑتال کی گئی ٗ وزیر اعظم ان ممبران قومی اسمبلی میں شامل ہیں جن کے اثاثوں کی تفصیل میں کوئی سقم نہیں ۔وزیر اعظم نے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن کی خط و کتابت کا فوری جواب دیا ۔ کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جانچ پڑتال کے عمل میں تعاون کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں شامل ہیں ۔ کئی ایم این ایز نے الیکشن کمیشن کے خطوط کا جواب دینا تک گوارا نہیں کیا

اثاثوں کی تفصیلات

مزید :

علاقائی -