امریکی افواج کا مخالفین کے مقابلے میں فائدہ زائل ہو رہا ہے : جنرل ڈنفورڈ

امریکی افواج کا مخالفین کے مقابلے میں فائدہ زائل ہو رہا ہے : جنرل ڈنفورڈ

  

واشنگٹن(بیورو چیف) امریکی فوج کو اپنے ممکنہ مخالفین کے مقابلے میں جو فائدہ حاصل ہوا تھا وہ زائل ہوتا جا رہا ہے جس کا سبب گزشتہ عشرے میں آپریشن کے مستقل تقاضوں کو پورا کرنے میں بجٹ کا عدم استحکام اور مخالفین کی پیش قدمی ،قوت کا مظاہرہ کر نیکی صلاحیت ہمارے لئے خطرے کا باعث بن گئی ہے۔یہ جائزہ چیئرمین چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سا منے18ء کے دفاعی بجٹ کی تجاویز کے حق میں اپنے شہادتی بیان میں پیش کیا۔ اسی کمیٹی کے سامنے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بھی اپنا شہا دتی بیان ریکارڈ کرایا۔ کمیٹی اجلاس کی صدارت ریاست اری زونا کے ری پبلکن سینیٹر چیئرمین جان مکین اور ریاست روڈ آئی لینڈ کے ڈ یمو کریٹک سینیٹر رینکنگ ممبر جیک ریڈ نے کی۔ جنرل ڈنفورڈ کا کہنا تھا اگر ہمیں اپنی ضرورت کے مطابق مناسب بجٹ میسر نہ آیا تو آئندہ پا نچ سال میں دشمن کا مقابلہ اور وطن کا دفاع کرنے کی ہماری صلاحیت مزید کم ہو جائے گی، امریکہ کو سٹرٹیجی کے اعتبار سے جو پانچ چیلنج در پیش ہیں ان میں روس، چین، ایران اور شمالی کوریاکے علاوہ پرتشدد تنظیمیں شامل ہیں جو ہمیں اپنی قوت میں اضافہ کرنے کا تقاضا کرتے ہیں ۔ دا عش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیمیں ہماری سر زمین کیلئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ اگرچہ مشرق وسطیٰ میں انہیں شکست کا سامنا ہے لیکن ان کا خطرہ بدستور موجود ہے، ایران کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا وہ مشرق وسطیٰ میں ایک غالب علاقائی طاقت کے طور پر اپنا مقا م بنانے میں مصروف ہے اور وہ حزب اللہ جیسی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے سمیت امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا اثر زائل کرنے کیلئے شام، عراق اور یمن میں پراکسیوں کی حمایت کر رہا ہے ۔ گزشتہ پانچ سال میں بجٹ کنٹرول ایکٹ کی پابندی کے باعث امر یکی محکمہ دفاع اپنی ضرورت سے ساڑھے چار کھرب ڈالر کم بجٹ سے کام کرتا رہا ہے۔ رواں سال کے بجٹ میں امریکی افواج کی بحالی کا عمل شروع ہوا ہے اور آئندہ سال کے بجٹ میں اگر تجاویز کے مطابق منظوری ہو گئی تو یہ عمل مزید آگے بڑھ جائے گا،تاہم تمام چیلنجوں کے باوجود آج بھی ہماری افواج دنیا بھر میں سب سے بہتر ہیں ہمیں صرف اسکی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

جنرل ڈنفورڈ

مزید :

علاقائی -