شمالی عراق میں ریفرنڈم کا فیصلہ باعث افسوس ہے، صدر اردوان

شمالی عراق میں ریفرنڈم کا فیصلہ باعث افسوس ہے، صدر اردوان

  

انقرہ(اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عراق کی کرد علاقائی انتظامیہ کی جانب سے خود مختاری کے لیے ریفرنڈم منعقد کرانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردوان نے آق پارٹی کے گروپ اجلاس کے دوران اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود مختاری کے لیے ریفرنڈم کا فیصلہ عراق کی ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس معاملے میں باہمی صلاح مشورہ کیا جائے گا، اس علاقے میں شمالی عراق تنہا نہیں ہے۔

موصل میں عرب، کرکوک میں ترکمین باشندے مل جل کر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے اور عراقی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔ لیکن گاہے بگاہے وہاں پر مختلف پیش رفت کا بھی مشاہدہ کیا ہے جو کہ ہمارے لیے باعث ِ افسوس ہے، اب حالیہ اقدام کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -