بلغاریہ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

بلغاریہ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

  

استنبول (اے پی پی) بلغاریہ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ترکی کے میڈیا کے مطابق ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچنے والے بلغاریہ کے وزیر اعظم بوئیکو بوریسوو کا وزیر اعظم بن علی یلدرم نے استقبال کیا۔استقبالی تقریب میں ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بھی موجود تھے۔بوریسوو اپنے دورے کے دوران ترک ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ ملاقاتوں میں اچھی ہمسائیگی اور دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر ترکی اور بلغاریہ کے درمیان تعلقات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -