حنیف عباسی غیر ملکی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر رضا مند ہیں کمیشن حکام تعاون کریں : اکرم شیخ

حنیف عباسی غیر ملکی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر رضا مند ہیں کمیشن ...

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے حنیف عباسی کی درخواست پرعمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے ایک ہفتے اورپی ٹی آئی فارن فنڈنگ معاملے پر2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پرسماعت کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکیل حنیف عباسی اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ حنیف عباسی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پررضا مند ہیں ٗ الیکشن کمیشن عدالتی احکامات پرتعاون کرے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ کمیشن کو کیا سوال بھیجنے ہیں یہ تعین ہم کریں گے۔ تحریک انصاف کے وکیل انورمنصورنے کہا کہ عدالت نے گزشتہ روزکہا تھا کہ صرف آپشن دے رہے ہیں، ایک اخبارنے اس کا الٹ لکھا ہے ٗ ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔ حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ جمائمہ خان کی ٹرانزیکشن اورنیازی سروسز لمیٹڈ کی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں، لگتا ہے پی ٹی آئی والے ریکارڈ ڈھونڈ نہیں رہے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرانا ریکارڈ ہے کچھ وقت تولگتا ہے، یہ نکتہ اہم ہے کہ فنڈنگ کن لوگوں نے کی اس حوالے سے دستاویز ات نہیں دیں، کچھ ایسا ریکارڈ دیا گیا جن کا جواب ضروری ہے ، انصاف کے تقاضے پورے کریں گے اس کیس کو پوری تحقیقات کے ساتھ سن رہے ہیں۔ عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست پرعمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے ایک ہفتے اورپی ٹی آئی فارن فنڈنگ معاملے پر2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس

مزید :

علاقائی -