عدلیہ اور جے آئی ٹی کیخلاف مبینہ مہم ، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

عدلیہ اور جے آئی ٹی کیخلاف مبینہ مہم ، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست ...

  

اسلام آباد(اے این این) پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے خلاف مبینہ مہم پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چو دھری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، جس میں وزیراعظم نواز شریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارکو فریق بنایا گیا ہے لیگی رہنماؤں کے بیانات کی ویڈیوز اور متن بھی جمع کرائے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز، عدالتی عملے اور پاناما جے آئی ٹی کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، یہ توہین آمیز مہم وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایما پر جاری ہے۔ آصف کرمانی وزیراعظم کی ایما پرجے آئی ٹی کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں، اس مہم کے ذریعے برسراقتدار خاندان کو نشانہ بنانے کا تاثردیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ عدلیہ، جے آئی ٹی اورعدالتی عملے کے خلاف جاری مہم روکنے کا حکم دیا جائے،آئین کے آرٹیکل 190 کے تحت تمام اداروں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم د یا جائے۔

پی ٹی آئی درخواست

مزید :

علاقائی -