جیف سیشنز سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش، روس حکام سے ملاقاتوں کی تردید

جیف سیشنز سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش، روس حکام سے ملاقاتوں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے کانگریس میں سماعت کے دوران واشنگٹن دی سی ہوٹل میں روسی حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کو مسترد کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیف سیشنز نے سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کو یہ بھی کہا کہ یہ کہنا کہ انھوں نے روس کے ساتھ مل کر کوئی سازش کی ہے ایک ہولناک جھوٹ ہے۔جیف سیشنز نے مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے کسی بھی جانچ پڑتال سے انکار کیا ہے۔سینیٹ کی کمیٹی ان کئی کانگریسی پینل میں سے ایک ہے جو خصوصی کاؤنسل کے ہمراہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے کسی اہلکار نے کریملن کے ساتھ مل کر کوئی سازش کی تھی یا نہیں۔امریکی خفیہ ایجنسیوں کے خیال میں روس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور امریکی صدر منتخب کروانے کے لیے انتخاب میں مداخلت کی تھی۔جیف سیشنز کا کہنا تھا کہ ’میں امریکہ میں انتخاب یا مہم کے دوران مداخلت کے حوالے سے نہ تو کسی روسی یا کسی بھی غیر ملکی اہلکار سے ملا نہ ہی کوئی بات چیت کی ہے۔خیال رہے کہ جیف سیشنز ٹرمپ انتظامیہ کے سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے سب سے اعلیٰ رکن ہے۔جیف سیشنز نے یہ تسلیم کیا کہ انھوں نے دوبار روسی سفارت کار سرگئی کیزلیکے سے ملاقات کی تھی۔
انھوں نے کانگریس میں حلف برادری کے دوران جھوٹ بولنے کے دعووں کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ انھیں سوال کی جیسی سمجھ آئی اس کے مطابق ان کا صحیح اور مناسب جواب تھا

مزید :

عالمی منظر -