بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی میٹنگ میں غیر اخلاقی ویڈیو چل گیا

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی میٹنگ میں غیر اخلاقی ویڈیو چل گیا

نئی دہلی (اے پی پی) بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو کلپ کافی دیر تک چلتا رہا جس پر بھارتی فوجی افسر بدحواسی کا شکار ہو گئے۔ بھارت کے خبر رساں ادارے کے مطابق فیروز پور میں ہونے والی بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس اخلاقی پستی کی انتہا کو پہنچ گئی۔ بی ایس ایف 77 ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ میں افسر پریذنٹیشن دیتے رہے تھے کہ غیراخلاقی فلم چلادی گئی جو تقریباً ڈیڑھ منٹ تک چلتی رہی ویڈیو کلپ چلنے کے بعد بی ایس ایف افسر نے بدحواسی میں لیپ ٹاپ بند کر دیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل نئی دہلی کے میٹرو سٹیشن پر لگی سکرینوں پر بھی غیراخلاقی ویڈیو چلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...