امریکی فوج طالبان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے، جم میٹس

امریکی فوج طالبان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے، جم میٹس

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے سیکرٹری دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکی فوج طالبان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ امریکا کے خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر پالیسی بدلنے اور فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ امریکہ کا افغانستان پر کنٹرول کرنے کا خواب آئے روز کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکہ کو افغانستان میں اپنی فوجیں اتارے 16 سال ہو گئے ہیں لیکن طالبان کی کاروائیاں دارالحکومت کابل تک پہنچ گئی ہیں۔

امریکی سیکرٹری دفاع جم میٹس نے کابل میں فوجیوں کی تعداد 3 ہزار سے 5 ہزار بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر سینٹ کے چیئرمین جان میک کین نے کہا امریکہ کو جلد سے جلد پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -