بچوں کیلئے علیحدہ تفریحی چینل کا قیام وقت کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب

بچوں کیلئے علیحدہ تفریحی چینل کا قیام وقت کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بچوں کیلئے علیحدہ تفریحی چینل کا قیام وقت کی ضرورت ہے،مستقبل کی نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنے کے لئے مقامی مواد وضع کرنا ضروری ہے،بچوں کو ایسے مواد کی ضرورت ہے جو ان کی تعلیمی ضرورت کیساتھ کردار سازی بھی کر سکے۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بات بچوں کے چینل کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اپنے تمام چینلز پر بچوں سے متعلق تفریحی مواد کو زیادہ سے زیادہ شامل کرے ، انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے علیحدہ تفریحی چینل کا قیام وقت کی ضرورت ہے،بچوں کے تفریحی چینل کے حوالے سے ابھی تک میڈیا انڈسٹری میں کوئی کام نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مستقبل کی نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنے کیلئے مقامی مواد وضع کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو ایسے مواد کی ضرورت ہے جو ان کی تعلیمی ضرورت کے ساتھ کردار سازی بھی کر سکے، ایسا مواد جو بچوں میں اچھائی کے جذبات ، تحمل اور ارد گرد کی دنیا جاننے کا شوق پیدا کرے، وزیر مملکت نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ بچوں کیلئے بہترین نشریاتی مواد کی تیاری کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، جو انہیں ثقافت، اقدار اور مذہب سے روشناس کرے۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

علاقائی -