حکومتی ادارے انصاف میں رکاوٹ، الیکشن کمیشن نے بھی جعلسازی کی، عمران خان

حکومتی ادارے انصاف میں رکاوٹ، الیکشن کمیشن نے بھی جعلسازی کی، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں واضح ہے کس طر ح تمام حکومتی ادارے مل کر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔سماجی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انکا کہنا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح تمام حکومتی ادارے بدعنوان وزیر اعظم کو بچا رہے ہیں، اسلئے جب جے آئی ٹی بنی تو نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا، دھاندلی پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے دوران بھی یہی حربہ اپنایا گیا اور الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو بچانے کیلئے دستا و یز ا ت میں جعلسازی کی، ایسی صورت حال میں کسی طور غیر جانبدارانہ تحقیقات ممکن نہیں، قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کیساتھ ہے ، ن لیگ کے گلوؤں کو نوازشریف کی پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے باہر تماشا لگانے کی اجازت نہیں دینگے ، نواز شریف کی پیشی کے موقع پر قوت کے مظاہرے کیلئے ن لیگ کی جانب سے ‘‘گلووں’’ کی تیاری کی اطلاعات ہیں، جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو یقین دلاتے ہیں قوم انکی پشت پر کھڑی ہے ، قانون کی حکمرانی کیلئے طاقتور کو قانون کے تابع بنایا جارہا ہے ، ن لیگی گلووں کی اپنے قائد کو قانون کی گرفت سے آزاد کرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، موٹو گینگ پہلے ہی دھمکیوں اور قابل مذمت الزامات کے ذریعے جے آئی ٹی پر حملہ آور ہے۔

عمران خان

مزید : علاقائی


loading...