لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری
ڈونگی (صباح نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی کی،شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔ کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقہ گوجر موڑہ اور سوکہ کس میں بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔
بھارت فائرنگ