جزان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں سعودی فوجی جاں بحق

جزان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں سعودی فوجی جاں بحق

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے جزان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی اہلکارجاں بحق ہوگیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشرتہ روز جازان کے علاقے دائر میں سرحدی محافظوں کی ایک گاڑی گشت کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آگئی تھی اور دھماکے میں فرسٹ فوجی متعب علی سعید القحطانی جان کی بازی ہار گیا ۔سعودی سرحدی محافظوں نے انجنیئر کور کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -