سوئی گیس ٹاسک فورس نے 10گھروں کے نیٹ ورک اور ایک ہوٹل میں گیس چوری پکڑلی

سوئی گیس ٹاسک فورس نے 10گھروں کے نیٹ ورک اور ایک ہوٹل میں گیس چوری پکڑلی

  

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس لاہور ٹاسک فورس نے شہر کے دو علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10گھروں کے نیٹ ورک سمیت ایک ہوٹل میں گیس چوری پکڑ کر منقطع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور قیصر مسعود کی ہدایات پر یو ایف جی ٹاسک فورس نے چیف انجنیئر عمران الطاف ساہی اور ڈپٹی چیف انجنیئر بلال اصغر کی زیر نگرانی ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں عامر روڈ پر چھاپہ مارا تو جعلی لائن کے ذریعے گیس چوری کرکے 10گھروں کا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔ فورس نے لائن اکھاڑ کر نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا۔ اس کے بعد فورس نے کینٹ کے علاقہ میں چھاپہ مارا جہاں گھریلو میٹر کے ذریعے گیس کرکے ہوٹل کو فراہم کی جارہی تھی، فورس نے یہاں بھی میٹر اتار کر کنکشن منقطع کردیا۔ دونوں جگہوں پر گیس چوری کے ذریعے کمپنی کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔

سوئی گیس

مزید :

علاقائی -