پاکستان کا بھی قطر کو جھٹکا،گوادر نواب شاہ پائپ لائن منصوبہ منسوخ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زوردار جھٹکا دیدیا، گوادر نواب شاہ پائپ لائن منصوبہ منسوخ کردیا ،یہ فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز حکومت نے تہران پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کے متبادل 2ارب ڈالر کے گوادر نوابشاہ ایل این جی پائپ لائن پراجیکٹ کو قیمت میں اضا فے کی وجہ سے منسوخ کر دیا ۔اس سے قبل قطر اور ایران پاکستان کو گیس فراہم کرنے کیلئے کوشاں تھے تاہم امریکی حکومت کی جانب سے پا کستان پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کر کے ایل این جی ڈیل سائن کرنے کے حوالے سے دبا ؤتھا ،ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قیمت کے تعین کے بعد منصوبے کی منظوری دی تھی تاہم اس کے باوجود اسے اضافی قیمت کی بنیاد پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔امریکی دبا ؤکے بعد بلآخر پاکستان نے قطر کیساتھ ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ کیا جس کی شراکت دار زیادہ تر کمپنیاں امریکی ، جاپانی اور یورپی تھیں تاہم اب حالیہ پیش رفت میں قطر نے پاکستان میں ایل این جی گیس پائپ لائن بچھانا شر و ع کر دی ہے ، منصوبے کی تجویز جنوری میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ الثانی کے دورے کے دوران دی گئی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدام تہران کیلئے دھچکا نہیں ہو گا بلکہ اس سے چین کو نقصان پہنچے گا کیونکہ پاکستان اور چین نے 15ء کے دوران گوادر نوابشاہ ایل این جی پائپ لائن اور بولی کے عمل کے ذریعے ایل این جی ٹرمینل جاری کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
قطر جھٹکا