چین پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ بھرپورحمایت کرتا ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ بھرپورحمایت کرتا ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (اے پی پی) چین پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ اور ریاستی استحکام کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ ذراؤع ابلاغ نے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لوکینگ کے حوالہ سے بتایا کہ چین شہریوں کے خلاف تمام انتہا پسندانہ اقدامات اور دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف بھرپور مذمت کرتا ہے۔ بدھ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے قومی مفاد اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور حمایت پر قائم ہے اور مستقبل میں بھی یہ حمایت پورے عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور اس سے پرے امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے چین عالمی برادری کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور اپنی کوششوں کو مزید بڑھائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ چینی جوڑے کے اغواء کے معاملے پر قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے مغوی شہریوں کی ہلاکت کے بارے اطلاعات پر شدید تشویش لاحق ہے تاہم اس بارے پاکستان کی طرف سے انہیں باضابطہ طورپر تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مغوی شہریوں کی رہائی کیلئے پاکستان ہر ممکن مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے اور پاکستان نے چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو ہمیشہ اس بات کی تعلیم دیتے ہیں کہ وہ غیرممالک میں رہتے ہوئے وہاں کے قوانین اور روایات کی بھرپورپاسداری کریں اور انہیں ممکن خطرات سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح کی اطلاعات کہ چینی شہری پاکستان میں کسی غیرقانونی تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ چین پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر قانون کے مطابق ان اطلاعات کی تحقیق کرے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...