ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کورین صدر سے رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کرینگے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جنوبی کورین ہم منصب مون جے ان سے رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے اور باہمی سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر بات چیت ہو گی۔وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مون جے 29اور30 جون کو امریکادو روزہ دورہ کریں گے۔اس موقع پر وہ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سمیت متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماء اس ملاقات میں شمالی کوریا سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کریں گے جس میں شمالی کوریا کے جوہری میزائل کے مسلسل بڑھتے خطرات کا اہم مسئلہ بھی شامل ہے۔