بنگلہ دیش میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں 134ہوگئیں

بنگلہ دیش میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں 134ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 134 ہوگئی۔ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوردراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اورامدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔بنگلا دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے رات گئے مٹی کے تودے گرنے کے مختلف حادثات پیش آئے اور سوئے ہوئے درجنوں لوگ ابدی نیند سو گئے۔مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، خراب موسم کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوردراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -