عالمی بینک نے افغانستان کیلئے 500ملین ڈالر کی مالی اعانت کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے افغانستان کیلئے 500ملین ڈالر کی مالی اعانت کی منظوری دیدی

  

واشنگٹن (اے پی پی) عالمی بینک نے افغانستان کی کمزور ہوتی معیشت کو سہارا دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک کے اس پیکج سے افغانستان کی پانچ صوبائی دارالحکومتوں میں خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس خصوصی پیکج سے افغانستان میں پناہ گزینوں کی صورت حال میں بہتری آئے گی اورغریبوں کے لئے نجی شعبے کے مواقع کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔۔

مزید :

عالمی منظر -