چو ہنگ ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

چو ہنگ ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

چوہنگ ( نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق چو ہنگ اور گردونواح میں خوردونوش اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ہر دوکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔پھل، سبزیاں، گھی،آٹا، چینی،چاول، دالیں اور گوشت ریٹ لسٹ کے بر عکس کھلے عام فروخت ہو رہا ہے۔ ناقص کوالٹی کی اشیاء سرعام فروخت ہو رہی ہیں ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے خاطر خواہ کوئی انتظامات نہیں کیے۔ گوشت کی کوالٹی انتہائی مضر صحت ہے۔ قصاب لاغر جانور ذبح کر کے فروخت کر رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا سجاد اقبال نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ گرانفروشوں کو نا پہلے رعایت دی نا اب دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...