جے آئی ٹی نے حکومتی بد دیانتی کا پول کھول دیا،انجینئر یاسر گیلانی

جے آئی ٹی نے حکومتی بد دیانتی کا پول کھول دیا،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے حکومتی اداروں پر ریکارڈ بدلنے کا الزام لگا کر مسلم لیگ ن کی حکومت کی بددیانتی کا پول کھول دیا ہے۔ تفتیش کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ریکارڈ بدلنے کے الزام سے عوام میں تشویش کی لہر دور گئی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فوری طور پر جے آئی ٹی کے الزام کا نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ انصاف فراہم کرنے میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالا جا سکے عوام چوروں اور لٹیروں کا احتساب چاہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -