حکومتی پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ کافی حدتک کم ہوئی،عارف حمید بٹ

حکومتی پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ کافی حدتک کم ہوئی،عارف حمید بٹ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگی رہنماویونین کونسل کے چئیرمین عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں لوڈ شیڈنگ کافی حد تک کمی آ چکی ہے اس میں مزید بھی کمی ہوگی جس کے لئے دن رات کام جاری ہے صنعتی شعبے کی بحالی ‘ زراعت کو تقویت دینے‘ برآمدات کے فروغ‘ بیروزگاری میں کمی اور ملک میں خوشحالی لانے جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار سستی ہے لہذا اس سے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات اور ایجنڈے سے انہیں سیاسی میدان میں شکست ہوگی۔انہوں نے سڑکوں‘ موٹرویز‘ بجلی اور گیس کے منصوبوں‘ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت بڑے بڑے منصوبوں پر جاری کام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے غریب آدمی کی حالت بہتر بنانے میں معاون ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -