پنجاب جینڈر سٹریمنگ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا،بشریٰ امان
لاہور(لیڈی رپورٹر )صوبائی سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب بشری امان نے کہا ہے کہ’’ پنجاب جینڈر میں سٹریمنگ پالیسی‘‘ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ ایک محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وویمن پیکیج 2017کے تحت پالیسی کا مسودہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول حکومتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو مشاورت اور نظرثانی کے لئے بھجوادیا گیا ہے۔